صارفین میں شمسی توانائی کا رجحان بڑھنے لگا،مئیر مردان حمایت اللہ مایار،مرکزی تنظیم تاجران صدر احسان

 



صارفین میں شمسی توانائی کا رجحان بڑھنے لگا،سٹی مئیر حمایت اللہ مایار

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)مردان میں عوام کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات دلانے کے لیے زیونک نے سولر انورٹر کا آغاز کر دیا،گزشتہ روز  سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ  نے زیونک  سولر انورٹر اورمارول کیبل کے نئے برانچ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں زیونک  کے سی ای او جنید خان،مارول کیبل خیبر پختو نخوا کے ایر یا سیل منیجر ندیم الہادی،علی یوسفزئی،اجمل شاہ یوسفزئی، محمد عمران صفی اور ریڈیو براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے شرکت کی،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مئیر مردان حمایت اللہ مایار  نے کہا کہ شمسی توانائی آپ کے گھر کی بجلی کی قیمت کو کم کر سکتی ہے۔آپ کے گھر کا شمسی توانائی کا نظام آپ کے بجلی کے بل پر رقم بچانے اور گرڈ پر آپ کا انحصار کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اگرچہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے عوام میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان ضرور بڑھا ہے جس سے سرکاری بجلی کے استعمال میں بھی کمی آئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments