طوفانی بارش کے باعث مردان کے مختلف علاقوں میں 2 بچوں سمیت 9 افراد زخمی جبکہ ماں بیٹی جابحق ہوگئی

 


طوفانی بارش کے باعث مردان کے مختلف علاقوں میں 2 بچوں سمیت 9 افراد زخمی جبکہ ماں بیٹی جابحق ہوگئی


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)ضلع مردان میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر حادثات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

دیواریں، گیٹ اور بلاک وغیرہ گرنے جیسے حادثاٹ پیش آنے والے علاقوں میں کاٹلنگ قاسمی، اخون بابا، بخشالی، اسلام آباد کلے تخت بھائی، پیشکنھنڈو رستم، منگاہ اور جبل مدرسہ شامل ہیں۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل، فائر اور ڈیزاسٹر ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رستم پلو ڈھیری، بخشالی، دوبئی اڈہ اور کئی مقامات میں درختیں گرنے سے کئی مقامات پر سڑکیں بند ہیں ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیمیں اور مقامی افراد سڑکیں کھولنے میں مصروف ہے۔

جانبحق اور زخمیوں کی تفصیل

کاٹلنگ قاسمی میں دیوار گرنے سے 60 سالہ زوجہ حسین بادشاہ شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اخوان بابا میں دیوار گرنے سے 2 بچے شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔

تخت بھائی اسلام آباد کلے میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جانبحق ہونے کی اطلاعات لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل اسلام آباد کلے میں ایک اور جگہ بلاک گرنے سے بچی شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

بخشالی چمڈھیری روڈ میں دیوار گرنے سے 15 سالہ عبدالسلام شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

منگاہ میں دیوار گرنے سے 3 افراد شڈید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

جبل مدرسہ کے قریب گیٹ گرنے سے38 سالہ زوجہ بخت منیر شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

رستم پیشکنڈو میں دیوار گرنے 40 سالہ خاتون شدید زخمی ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔


0/Post a Comment/Comments