رستم میں مخالفین نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

 

مچھی ڈھنڈ رستم میں سابق دشمنی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)مچھی ڈھنڈ رستم میں سابق دشمنی کی بناء پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوگئے،رستم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو رستم ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔متوفی کے چچا روح اللہ ولد ریحمین خان سکنہ بربوکی مچھی رستم  نے پولیس کو بتایا کہ وہ 22 سالہ بھتیجا  محمد علی یار یحیی ولد حادمین خان سکنہ مچھی رستم  کے ہمراہ کے ذریعے سودا سلف کیلئے بازار گئے تھے کہ تاک میں بیٹھے ملزمان فقیر اور حکم داد پسران شیر دل اور مھاد ولد فقیر ساکنان ٹاور بانڈہ مچھی رستم نے یکدم فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد علی یار یحیی لگ کر زخمی حالت میں قریبی گھر کے اندر جا کر پناہ لی جبکہ میں بال بال بچ گیا۔ دریں اثناء ملزمان نے   دروازے سے مزید فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ لگ کر جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ رستم پولیس نے متوفی کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف چھاپہ زنی کارروائی شروع کردی۔

0/Post a Comment/Comments