ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد کا حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات

 




ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد کا حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات

پشاور ( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )حیات آباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے آفس میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس کے اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں صنعتکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ  ایس پی کینٹ اعتزاز عارف، اے ایس پی حیات آباد محمد جنید، اور ایس ایچ او حیات آباد طارق خان سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کا آغاز صدر حیات آباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن محمد بختیار آفریدی نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر کیا۔ انہوں نے معزز پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صنعتکاروں کے مسائل سننے کے لیے وقت نکالا۔ بعد ازاں، انہوں نے فورم کو تمام ممبران کے لیے کھول دیا، جہاں ایک ایک کر کے صنعتکاروں نے اپنے تحفظات، سیکیورٹی مسائل، منشیات کے عادی افراد کی موجودگی، گشت کی کمی اور دیگر اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے تمام نکات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے، جس میں پولیس افسران اور صنعتکار ممبران ہوں، تاکہ فوری رابطہ اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیات آباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ گاڑیوں کے اسٹیکرز کو پولیس پروٹوکول دے گی، تاکہ صنعتکاروں کی عزتِ نفس بحال کی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ پورے صنعتی زون میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور پولیس گشت میں اضافہ کرے۔ایس ایس پی آپریشنز نے آگاہ کیا کہ اب تک 90 فیصد منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز بھیجا جا چکا ہے اور باقی افراد کو بھی جلد علاج کے مراحل سے گزارا جائے گا۔اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ کیا گیا، کہ اللہ تعالیٰ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے

0/Post a Comment/Comments