باچا خان یونیورسٹی چارسدہ دوسرا کانووکیشن، کرن عثمان ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب

 







باچا خان یونیورسٹی چارسدہ دوسرا کانووکیشن، کرن عثمان ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب

پشاور(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)باچا خان یونیورسٹی چارسدہ  میں دوسری کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا جہاں جامعہ سے فارغ التحصیل 51 گولڈ میڈلسٹ طلبہ سمیت دوسو سے طلبہ و طالبات میں ڈگریا تقسیم کی گئی۔ ڈگریاں ملنے پر طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کرن عثمان دختر خالد عثمان کو بھی اُن کی بیچلر ڈگری پیش کی گئی، جو اُن کے سپروائزر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خصوصی طور پر عنایت کی۔تقریب میں وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کرن عثمان کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اساتذہ نے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی علمی میدان میں نمایاں کردار ادا کریں گی۔یہ کنووکیشن باچا خان یونیورسٹی کی علمی روایت کا ایک خوبصورت مظہر تھا، جہاں علم و ہنر کی قدر دانی اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کا عملی نمونہ نظر آیا۔باچا خان یونیورسٹی، خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ کا ایک اہم سنگ میل بن چکی ہے، اور ایسے باصلاحیت طلبہ اس کا روشن چہرہ ہیں۔

0/Post a Comment/Comments