عمران کی رہائی کے نام پر ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر ان کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کرسکے،سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی 

 



این آر او کا بیانیہ بنانے والے اب خود این آر او مانگ رہے ہیں عمران کی رہائی سمجھوتے کے بغیر ممکن نہیں ہے،

 

رستم(دی نیوز پوائنٹ اردو)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نےکہا ہے کہ 18 ترمیم کے ذریعے جو صوبائی حود مختاری، بجلی تیل و گیس کی رائلٹی پختونوں کے لیے مرکز سے حاصل کی تھی، کمپرومائزڈ صوبائی حکومت منرل اینڈ مائنز بل کی صورت میں پختونوں کے حقوق کا سودا کررہی ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ٹانک، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے، صوبہ اپنے حق اور ترقی سے محروم ہے ، مگر لوٹ مار،کرپشن اور دہشت گردی عروج پر ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رستم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی صدر عمران خان ماندوری، تحصیل صدر جھانگیر عالم ایڈوکیٹ، سہیل باچہ اور احمد علی خان نے بھی خطاب کیا، امیر حیدر خان ہوتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت کا حساب دینے کیلئے ہروقت تیار ہیں مگر پچھلے بارہ سال سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے کا بھی حساب ہونا چاہیے،

 اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیے،ایب سولٹی ناٹ کے نام پر پختونوں سے ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر کمپرومائز  ہوچکے ہیں، گنڈاپور عمران اور پارٹی سے زیادہ کسی اور کے وفادار ہیں، 

این آر او کا بیانیہ بنانے والے اب خود این آر او مانگ رہے ہیں عمران کی رہائی سمجھوتے کے بغیر ممکن نہیں ہے، عمران کی رہائی کے نام پر ووٹ لینے والے اقتدار میں آکر ان کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کرسکے، کرپشن کے خلاف جنگ کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے میں اربوں روپوں کی کرپشن کی ہے، بی آر ٹی، بلین ٹری، مالم جبہ کے بعد کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن نے صوبائی حکومت کی اصلیت سے پردہ اٹھایا، پختونوں کے حقوق کی حصول کا جنگ آسان نہیں ہے مگر ناممکن بھی نہیں ہے، پختونخوا اور پختونوں کے حقوق کی جنگ عوام کے مدد سے لڑئینگے۔

0/Post a Comment/Comments