قومی ترقی وخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، عمیر خان اتوزئی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)جائیداد ڈاٹ کام کے سی او او اور دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چئیر مین عمیر خان اتوزئی نے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی وخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اپنے ادارے کے ملازمین کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے،اس موقع پر دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر محمدفاروق خان،جنرل سیکرٹری کاشف زمان،دی کانسپٹ کارپوریشن کے سی ای او عارف خان اتوزئی،ایم ڈی عابد خان اتوزئی،ڈائر یکٹر عاطف خان اتوزئی اورزیشان احمد نے جائیداد ڈاٹ کے تمام سٹاف میں شیلڈ،اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں