سرحد ایوان صنعت و تجارت بھرپور انداز سے تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں،چیمبر صدر فضل مقیم خان

 




سرحد ایوان صنعت و تجارت بھرپور انداز سے نہ صرف تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں بلکہ مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی سطح پر سماجی، معاشرتی، فلاحی اور فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے،سرحد ایوان صنعت و تجارت صدر فضل مقیم خان 


پشاور(دی نیوز پوائنٹ اردو)سرحد ایوان صنعت و تجارت بھرپور انداز سے نہ صرف تاجروں اور صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہیں بلکہ مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی سطح پر سماجی، معاشرتی، فلاحی اور فنونِ لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ روزمرہ کے مسائل کو حتی الوسع حل کیا جا سکے اور عام آدمی ان خدمات کے ثمرات سے مؤثر اندازمیں مستفید ہوسکے ان خیالات کا اظہار سرحد ایوان صنعت و تجارت کے صدر فضل مقیم خان نے گذشتہ روز ایک مقامی فلاحی تنظیم فرینڈز آف کامرس کالج کی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کے ارکان پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ جس نے ملک امجد علی چئیر مین کی قیادت میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں محمد توفیق، تنویر احمد نثار، فضل سبحان، سید علی نواز گیلانی اور مظہر رحیم شامل تھے۔

صدر چیمبر فضل مقیم خان نے تنظیم کے اغراض و مقاصد کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور خصوصاً طلباء کی مالی معاونت اور وظائف کے ذریعے اُنکی قابلیت کا اعتراف انتہائی احسن اقدامات ہیں۔اُنہوں نے وفد کو سرحد چیمبر آف کامرس کی جانب سے حتی الوسع تعاون اور سہولتوں کی فراہمی کا یقین دلایا۔انہوں نے ایگزیکیوٹیو کمیٹی سے تمام اورکان کو سرحد ایوان صنعت و تجارت کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چیمبر کے مختلف سیمینارز اوور مختلف وفود میں اس تنظیم کے ارکان کو بھی شامل کیا جا ئیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپنی نوعیت کی یہ منفرد تنظیم فلاح انسانی کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور چیمبر ان کی کاوشوں کو مربوط انداز میں وسعت دینے کے لئے تمام تر تعاون فراہم کرے گا۔

قبل ازیں ایگزیکیوٹیو کمیٹی نے تنظیم کے خدوخال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کامرس کالج پشاور کے سابق طلباء جو اب سینئر سیٹیزن ہیں نے مشترکہ طور پر سماجی بہبود اور فلاحی شعبوں میں قابل تحسین کار کردگی کیلئے اس فورم کو انسانی و اخلاقی اقدار کی ترویج کیلئے وطن عزیز کی بہتریں تنظیم بنانے کا عزم کیا ہے۔

فرینڈز آف کامرس کالج کی ایگزیکٹو کمیٹی کا صدر ایوان صنعت و تجارت پشاور کے صدر فضل مقیم خان کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ دائیں سے سید علی نواز گیلانی، محمد توفیق، صدر فضل مقیم خان، ملک امجد علی، فضل سبحان اور تنویر احمد نثار شامل ہیں

0/Post a Comment/Comments