پشتو اداکار نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

 



پشتو اداکار نے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

پشاور(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) پشتو اداکار و ماڈل نے سیاحت کو فروغ دینے پر ٹورازم 2025 ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔گزشتہ روز  متحدہ عرب امارات میں منعقدہ بین الاقوامی گولڈن ایوارڈ  کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کے اداکاروں،ماڈلز و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی،پروگرام کے مہمان خصوصی بھارتی اداکار ارباز خان تھے جس نے بہترین کا رکردگی دکھانے والوں میں بین الاقوامی گولڈن  ایوارڈ تقسیم کئے، پاکستانی اداکار سہیل زمان عرف پاک پٹھان  بہترین انٹرنیشنل ٹورازم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔اپنی ایک بیان میں  پاک پٹھان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل  ٹورازم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

0/Post a Comment/Comments