غریب مریضوں کی مدد اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ و محمد آمین

 




غریب مریضوں کی مدد اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، عبیداللہ و محمد آمین

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے  صدر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد آمین نے کہا ہے کہ غریب اور نادار مریضوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا تاکہ انہیں علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف طبی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سٹاف کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت، ترقیاتی مواقع اور مراعات کے حصول کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے کیے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ عبیداللہ اور محمد آمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے نہ صرف سٹاف کی آواز بلند کی جائے گی بلکہ مریضوں کی خدمت میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی

0/Post a Comment/Comments