ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان جشن آزادی (معرکہ حق) کی مناسبت سے شاندار 7 روزہ فیسٹول کا افتتاح کر رہے ہیں

 





فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور یومِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے

مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان،)ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایات پر ریجنل سپورٹس آفس کی زیر نگرانی مردان سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی (معرکہ حق) کی مناسبت سے شاندار 7 روزہ فیسٹول کا آغاز کر دیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مردان واصف رحمان نے باقاعدہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا گیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سید فہد افتخار،ریجنل سپورٹس آفیسر محمد سلیمان خان،انٹرنیشنل ہاکی پلیئر زکریا حیات،ڈسٹرکٹ یوتھ افسر صدام خان،ایڈمنسٹریٹر مردان سپورٹس کمپلیکس شکیل احمد،فوکل پرسن مردان سپورٹس کمپلیکس ثاقب خان بھی موجود تھے۔سپورٹس فیسٹیول 14 اگست 2025 تک جاری رہے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور یومِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔جس میں کرکٹ،والی بال،فٹبال،سکوائش،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،سائکل ریس،رسہ کشی،لڈو اور کریم بورڈ گیمز مردان،رستم،ہاتھیان سپورٹس کمپلیکس اور رہھیبلٹیشن سنٹر میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسکے علاؤہ خصوصی افراد کے لئے بھی وہیل چیئرکرکٹ،وہیل چیئر ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ، محکمہ کھیل، اور مقامی نوجوانوں کے باہمی تعاون سے ایک کامیاب اور باوقار ایونٹ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر مردان نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔

0/Post a Comment/Comments