78 واں یوم آزادی و معرکہ حق جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا

 




جس میں مہمان خصوصی اے سی مردان کامران خان،
 مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ، سینئر نائب صدر حاجی اویس خان و دیگر نے شرکت کی۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ملک بھر کی طرح تنظیم تاجران بگٹ گنج بازار میں بھی 78واں یومِ آزادی و معرکہ حق جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ تھے، اس موقع پر تنظیم تاجران جنرل سیکرٹری وقار علی باچہ، چیئرمین غلام سرور صراف، مرکزی تنظیم تاجران سینئر نائب صدر حاجی اویس خان ،وحید گل، والد میر کشمیری ،شاہ جی، بگٹ گنج کے صدر فاروق خان جنرل سیکرٹری امجد اختر ودیگر نے شرکت کی،  انہوں نے نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ہم اپنے وطن کی حفاظت کو سب سے بڑی ذمہ داری سمجھیں گے۔ہم اپنے ایمان اور قربانی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
تاکہ ہمارا پاکستان ہمیشہ مضبوط، باوقار، آزاد اور امن پسند رہےگا، پاکستان زندہ باد


0/Post a Comment/Comments