پیرامیڈیکل اسٹاف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان

 



پیرامیڈیکل اسٹاف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان

 مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو )سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عبدالسبحان خان نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کی نو منتخب کابینہ کے صدر عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد امین کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اپنی دست شفقت ان کے سروں پر رکھ کر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالسبحان خان نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ اپنے فرائض دیانتداری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دے گی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور پوری کابینہ کی کامیابی اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

0/Post a Comment/Comments