نجی تعلیمی ادارے مردان میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) نجی تعلیمی ادارہ دی نائس سکول سسٹم مردان میں 14 اگست کی مناسبت سے جشنِ آزادی کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے ملی نغموں، ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا خوبصورت اظہار کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اسد خان جی، پرنسپل نیو ورلڈ اکیڈمی مردان تھے۔ دیگر مہمانانِ خصوصی میں محترمہ حناء گل (چیئر پرسن لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن)، میڈم ارم اور میڈم سیما خٹک شامل تھیں۔پرنسپل امجد حسین دیار نے خطاب میں کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور پاکستان ہم سب کی مشترکہ امانت ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے ہمیں تعلیم، محنت، دیانت اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ نوجوان ہی اس قوم کا اصل سرمایہ ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔پروگرام میں خصوصی مقابلے بھی منعقد ہوئے جن میں کینڈل لائٹ پبلک اسکول اور دی نائس سکول سسٹم مردان کے طلبہ نے ٹیبلو، ملی نغمے اور تقاریر میں حصہ لیا۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دی نائس سکول سسٹم مردان نے تمام کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کی۔آخر میں مہمانانِ خصوصی نے جیتنے والے طلبہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور سکول کی انتظامیہ کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب اختتام پذیر ہوئی دعاے خیر کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرے۔

ایک تبصرہ شائع کریں