مردان میں شدید بارش ہونے سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مردان میں شدید بارش ہونے سے گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں،نالے بپھر گئے،متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا،طوفانی بارش سے کئی علاقے زیر آب ہوگئے،بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تجارتی مراکز گجو خان بازار،شہیدان بازار،بنک روڈ، مال روڈ اور عید گاہ فرنیچر مارکیٹ میں پانی داخل ہونے کے خدشہ سے تاجر برداری شدید پریشان،جبکہ مردان کے شہری علاقے گلی باغ،موسم کورونہ،باغ ارم،شیخ ملتون ٹاون،خاکسار،مردان خاص،سیری کورونہ،سکندری اور پار ہوتی میں پانی گھروں میں داخل ہونے شہری شدید پریشانی کا شکار جبکہ خواتین کی گھریلو امور بری طرح متاثر ہوگئی،اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ نکاسی آب نہ ہونے سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں