میڈیکل اور ہیومن رائٹس شعبے میں نمایاں خدمات پر اعزازات کی تقسیم
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان حاجی اورنگزیب کشمیری کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیکل فیلڈ اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دینے والوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پاکستان ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کے صدر عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد آمین کو بہترین کارکردگی پر کمشنر مردان نثار احمد خان نے تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز پیش کیں۔تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان و مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن حاجی اورنگزیب کشمیری، صوبائی صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا انعام اللہ یوسفزئی، اور سیکرٹری انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مردان دانیال افس بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں