مردان فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی رقیہ نواز خان
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی رقیہ نواز خان کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مردان سٹی میں واقع ایک گھر کے اندر قائم غیر قانونی مرونڈا بنانے والی یونٹ پر چھاپہ مارا۔ معائنے کے دوران انتہائی ناقص صفائی، خراب گڑ کے استعمال اور کارکنان کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، جس پر مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید کارروائی کے دوران مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں مس لیبل پیکنگ مٹیریل اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ان خلاف ورزیوں پر بھی جرمانے عائد کیے گئے اور تمام مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں