ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی

 



مردان کے علاقے رستم،گوجر گڑھی،رنگ روڈ پر الگ الگ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،) مردان کے علاقے رستم،گوجر گڑھی،رنگ روڈ پر الگ الگ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق پہلے واقعہ رسٹم ہوسئی میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ محمود زخمی ہوا۔

دوسرے واقعہ رستم شہیدان میں رکشہ اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے 9 سالہ بچی اور 22 سالہ شہزاد زخمی ہو گئے۔

جبکہ اسی طرح تیسری واقعہ گوجر گڑھی میں پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل کے حادثے کے باعث ایک خاتون اور 30 سالہ عنایت الرحمن زخمی ہوئے۔

چوتھے واقعہ رِنگ روڈ، زمونگ پارک کے قریب موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ عاطف زمان زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیوں نے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔


0/Post a Comment/Comments