مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی ٹیمیں بونیر اور سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے بعدمردان واپس پہنچ گئی۔واپس پہنچنے پرڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان اور دیگر مینجمنٹ سٹاف نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا اورانہیں پھولوں کے ہار پہنائیں۔ انہوں نے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہاکہ اس مشکل وقت میں ہمارے سٹاف نے سوات اور بونیر کے متاثرہ علاقوں میں جس بہادری اور لگن کے ساتھ کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے عملے کے ارکان میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے اور انہیں استقبالیہ بھی دیا۔ سی ای او شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی مردان کا یہ جذبہ خدمت اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرکے ہی ہم مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں