پلاٹ کے تنازعے پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)مردان کے علاقے نہر غاڑہ فاطمہ میں پلاٹ کے تنازعے پر ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان جائے وقوعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،،تھانہ جبر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے بھائی محمد ظہور ولد زلفت شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تھانہ جبر پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی جائے وقوعے پر موجود تھے کہ اس دوران رشتہ دار تاج ولی،محسن فیاض پسران یوسف خان ساکنان حاجی خیل ریلوے پار رشکئی موٹر سائیکل پر آئے اور ابراہیم کے ساتھ تکرار شروع کر دی، اس موقع پر محسن اور فیاض نے تاج ولی کو مضبوطی سے پکڑ کر اس دوران تاج ولی نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی جس سے ابراہیم لگ کر موقع پر دم توڑ دیا،وجہ عناد مقتول اور ملزمان کے درمیان پلاٹ کا تنازعہ چلا آرہا تھا،جبر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی
ایک تبصرہ شائع کریں