مردان میں عوام کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات دلانے کے ایس ایم ٹی سی سولر انورٹر نے اپنے سروسز کا آغاز کر دیا

 



شمسی توانائی کا نظام آپ کے بجلی کے بل پر رقم بچانے اور گرڈ پر انحصار کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)مردان میں عوام کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے نجات دلانے کے ایس ایم ٹی سی سولر انورٹر نے اپنے سروسز کا آغاز کر دیا،گزشتہ روزمرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ نے ایس ایم ٹی سی سولر انورٹر کے نئے برانچ کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں نیو آڈہ کے صدر صاحبزادہ،چیئرمین شاہین پلازہ ماجد خان، صدر شاہین پلاز ہ عرفان،خان موبائل پلازہ کے صدراویس خان اور شاپ کے اونر مسعودشاہ باچہ موجودتھے،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ شمسی توانائی آپ کے کاروبار اور گھروں کے لئے نہایت سستی بجلی فراہم کرتی ہے۔ شمسی توانائی کا نظام آپ کے بجلی کے بل پر رقم بچانے اور گرڈ پر انحصار کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔بجلی کے نرخ بڑھنے سے عوام میں شمسی توانائی کے استعمال کا رجحان روز بروزبڑھتا جارہا ہے جس سے سرکاری بجلی کے استعمال میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ظاہر شاہ نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری نرخوں نے تاجربرادری اور عوام کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی انتہائی پیداوارکے باوجود یہاں کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔تقریب کے آخر میں ملک کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے دعامانگی گئی اور کیک کاٹاگیا۔

0/Post a Comment/Comments