مردان کے شہری علاقہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگا بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)مردان کے شہری علاقہ بغدادہ میں وقتی تکرار پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگا بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر(ڈی۔ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتول کے والد گل محمد ولد میردامن سکنہ برکندے بغدادہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا خیام ولد گل محمد نے وقتی تکرار کے بعد فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی اعزاز ولد گل محمد کو قتل کردیا۔تھانہ سٹی پولیس نے تفتیش شروع کر دی،
ایک تبصرہ شائع کریں