مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر) کاٹلنگ بازار میں سابقہ قتل و مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ واقعے میں
07 ملزمان گرفتار کرلیا
اس حوالے سے ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل اظہار شاہ خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں اطراف سے مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے دو ملزمان جاں بحق ہو چکے ہیں، 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی تین مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں
تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایس ایچ او طاہر احمد خان کی قیادت میں کاٹلنگ بازار میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔ واقعہ سابقہ قتل و مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ تھا، جس میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کارروائی کے دوران دونوں اطراف سے درج مقدمات میں نامزد ملزمان محمد اقبال، شاہ سوار، کبیر اور مسماۃ (ح) ساکنان کاٹلنگ کو گرفتار کر لیا گیا،
جن کے قبضے سے ایک پستول اور ایک رائفل برآمد کی گئی۔
اسی طرح ایک اور نامزد ملزم اختر گل سکنہ لکپانی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں