مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خاکسار) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز کالج چوک واقعہ میں ملوث 7 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف 7 اے ٹی اے، و دیگر مقدمات درج،
اس حوالے سے ایس پی سٹی شفیع الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالج چوک میں واقع خوراک محل ہوٹل میں رقم کے تنازعے پر فائرنگ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا، جس پر ضلعی پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی او مردان مسعود احمد کی واضح ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی ڈی ایس پی سٹی زاہد عالم کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی خائستہ خان کی قیادت میں کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے ایک کلاشنکوف اور 04 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ ملزمان کے خلاف 7ATA، 392، 506، 427، 454، 148 اور 149 PPC کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردان پولیس غنڈہ گردی، فائرنگ اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں