مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم نیوز) ڈھیری لکپانی کاٹلنگ میں سابقہ دشمنی کا شاخسانہ، کاٹلنگ بازار میں فریقین کا آمنا سامنا اور فائرنگ کا تبادلہ دو افراد جاں بحق، راہگیر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ، زخمیوں کو مردان کمپلیکس ھسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حالات کشیدہ ۔ پولیس کی بھاری نفری طلب دعویداری میں دیری۔ واقعات اور تفصیلات کے مطابق لکپانی میں ساپقہ دشمنی کے بنیاد پر کاٹلنگ بازار میں اندوہناک واقع اس وقت پیش ایا ۔ جب صابر خان نے نواب گل پر فائرنگ کرکے مارڈالا ۔ صابر نے گاڑی میں فرار ہونے کی کوشش کی ۔ کہ دریں اثناء مقتول کے بھتیجے نے فائرنگ کرکے صابر کو مارڈالا ۔ اور موقع سے فرار ہوگیۓ ۔ فائرنگ کے زد مین اکر ایک راہگیر خاتون زخمی ہوگئی ۔ واقع کی خبر جب گاوں پہنچ گیئ ۔ توفریقین نے ایک دوسرے پر ہلہ بول دیا ۔ اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں مقتول نواب گل کے بھائی اخترگل شدید زخمی ہوگیے ۔ جبکہ فریق دوم کے مقتول صابر خان کے چچا ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر کبیر خان بھی زخمی ہوگئے۔ زخیموں کو ھسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی ہے ۔ علاقے کے تمام انٹری پوائنٹ کو چک پوسٹ میں بدل دیا ہے ۔ اور علاقے کی سخت نگرانی شروع کردی گیی ہے ۔ تاہم فریقین کی ایک دوسرے پر دعویداری تاحال سامنے نہیں آئی
ایک تبصرہ شائع کریں